میں نہیں جانتی کہ آپ میں سے کتنے لوگوں بھوتوں پر یقین رکھتے ہیں اور اکیلے گھر
میں رہنے سے ڈرتے ہیں یا نہیں ۔یہاں پر میں اپنی بات کروں تو میرا مشورہ یہی ہے کہ
بھوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کر نی چاہیے اور نہ انہیں تنگ کیا جائے۔میں آپ کو
یہ نہیں بتانے والی ہوں بھوت ہوتے ہیں یا نہیں انکی کیا حقیقت ہے میں آپ کو10 ایسے
آسیب زدہ راز جو آج تک کوئی حل نہیں کر سکا۔
مزید میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ بھوتوں والے گھر میں میں
بالکل بھی رہنا نہیں چاہوں گی اس بات کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے کہ بھوت اصل
میں ہوتے یا نہیں ویڈیو کے نیچے کمنٹ باکس میں کمنٹ کر کے بتائیں یا آپ کے پاس اگر
کوئی آسیب زدہ گھریا جگہ کے بارے میں معلومات ہیں تووہ معلومات لکھ کراردو فارمیٹ
میں اپنے چینل یا ویب سائٹ کے لنک کے ساتھ سکرین پر دئیے گئے ای میل ایڈریس پر
ہمیں ای میل کریں۔ ہمیں ای میل کرنے والے کا اگر ویڈیو چینل ہے یا ویب سائٹ ہے تو
ہماری آنے والے آرٹیکل میں اسکا ذکر کیا جائے گا اور ہماری پوسٹ میں اسکا لنک بھی
دیا جائے گا۔
تحریر شروع کرنے سے پہلے میری گذارش ہے کہ اگر آپ مزید اس طرح کی
ڈراونی حقیقی معلومات کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں توپوسٹ کولائک کریں اور
ابھی اپنے ای میل کے ساتھ سبسکرائب کلک کریں تاکہ اس طرح کی مزید پوسٹس بھوت کی
طرح آپ کے موبائل سکرین کا پیچھا کرتی ہوئی آپ تک پہنچ جائے۔ شیئر نگ ٹارگٹ
اس پوسٹ کا 20 ہے اس سے میری حوصلہ افزائی ہوگی۔
دس کے دس آسیب زدہ راز جاننے کے لئے مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں تاکہ آپ
کی دلچسپی کے بارے میں ہمیں آگاہی رہے اس کے لئے ہمارے فیس بک پیج اور انسٹا گرام
پر ایسی بہترین ڈراونی معلومات شیئر ہوتی رہتی ہیں اسے بھی لائک کریں جسکا لنک
ڈسکرپشن میں دیا گیا ہے۔
مزید وقت ضائع کئے بغیر چلئے ڈراونی دنیا میں !
مونٹی وسٹا
سب سے پہلا راز ہوٹل مونٹی وسٹا کے بارے میں ہے جو کے سان فرانسسکو
فلیگ سٹاف میں واقع ہے یہ بات میرے دماغ کو بھک سے اڑا دیتی ہے کہ یہ ہوٹل
بھوتوں کا مسکن ہے اور یہ ابھی تک چل رہا ہے اور مزید حیران کن بات یہ ہے کہ یہ اس
لئے ابھی تک اوپن ہے لوگ اس میں بھوتوں بارے میں جاننے کے لئے جاتے ہیں. جب ہم
ہوٹل میں داخل ہوتے ہیں تو کاؤنٹر پر جاتے ہیں تو پوچھا جاتا ہے کہ آپ لوگ یہاں پر
بھوتوں کے بارے میں جاننے کے لئے آئے ہیں توعمو ما ً لوگ یہی کہتے ہیں کہ جی
ہاں !
لیکن کاؤنٹرکی جانب سے کہا جاتا ہے کیا آپ اس بات کا تجربہ کرنا
چاہتے ہیں کہ جب آپ اپنے کمرے میں سوئے ہوئے ہوں تو کوئی بھوت وغیرہ آپ کو آپ کے
کمرے کی دیوارو پر اڑتے ہوئے نظر آئیں اور آپ کی سامنے ناچتے ہوئے اور عجیب و غریب
حرکتیں کرتے ہوئے نظر آئیں۔ تو ہم آپ کی بھوتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کو آپ کی
حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اور ہمارے سٹاف سے بھی کافی ڈراونی اور حیرت انگیز کہانیاں
ان غیر مرئی مخلوق کے بارے میں سننے کو ملیں گی۔
1-کمرہ نممر 305 جھولنے والی کرسی
کمرہ نممر 305 جھولنے والی کرسی امریکی ٹیلی ویژن شو "حل نہ
ہونے والے اسرار" پر بھی
نمایاں ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اس ہوٹل کا کمرہ نمبر 305 اب تک کا
سب سے کرائے پر جانے والا فعال کمرہ مانا جاتا ہے۔ کئی بار وہاں کے گاہکوں نے اسی
کمرے میں کھڑکی کے قریب جھولتی ہوئی کرسی پر ایک عورت لمبے اورعجیب سی شکل والی
بوڑھی عورت کو بیٹھے دیکھنے کی شکایت کی ہے ۔ اس ہوٹل کے ملازموں نے بھی کئی بار
اسی کرسی کو اپنے آپ جھولتے ہوئے اور بند دروازہ سے اپنے آپ دستک کی آوازیں سنی
ہیں۔تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ برسوں پہلے ایک بزرگ عورت جو طویل مدتی کرایہ دار تھی
، اپنے زندگی کے اختتام سے پہلے گھنٹوں کھڑکی کے پاس بیٹھی رہتی تھی۔ کسی کو
معلوم نہیں کہ وہ کیا دیکھ رہی تھی یا تلاش کر رہی تھی۔ یہ ہوسکتا ہے کہ وہ موت کے
باوجود آج بھی اسی جگہ پر کسی کے واپس آنے کا انتظار کر رہی ہو؟
2-مونڈز ول پینی ٹینشری
سو سال کے دوراں جس دوران یہ جگہ کارآمد رہی جو کہ ویسٹ ورجینیا میں
واقع ہے ۔ یہ امریکہ کی سب سے خوفناک مجرموں کی اصلا ح کرنے کی جگہ تھی اور آخر
میں ایک ہزار سے زائد مجرموں کی قبر بن گئی۔ یہاں پر یہ مجرم بہت ہی تنگ کوارٹرز
میں رہتے تھے جس کی وجہ یہ ہمیشہ سے فسادات کا مسکن رہا ہے۔ بہت سے مجرموں کو
پھانسی پر لٹکا دیا گیا اور بہت سوں کو بجلی والی کرسی پر بٹھا کر بجلی کا کرنٹ
لگا کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ جب باقی جو بچے انہوں نے ایک دوسرے کو ہی بڑی بے
دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ قید خانہ 1950 میں بند کردیا گیا لیکن جو لوگ اس
جگہ کے آس پاس رہتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ان تشد د زدہ مجرموں کی بدرحویں ابھی تک اس
قید خانے کی سلاخوں کے پیچھے ہیں جن کو اس جگہ پر جانے والے اکثر لوگوں نے دیکھا
اور سنا ہے۔
3-سٹین لی ہوٹل
سٹین لی ہوٹل ایسٹ پارک کولاڈو جو راکی ماؤنٹین نیشنل پارک کے بالکل باہر ہے میں واقع ہے
یہ وہ ہوٹل ہےجس نے اسٹیفن کنگ کو ناول لکھنے کی ترغیب دی تھی انہوں نے 1973 میں
اپنی اہلیہ تبیٹا کے ساتھ ایک رات قیام کے لئے ہوٹل میں تشریف لائے۔خوش قسمتی سے ،
اس رات ہوٹل میں وہ مہمان تھے۔ یہ ہوٹل وسیع و عریض ہے لیکن کنگ کو یقین نہیں آیا
کہ اس رات وہ اصل میں اس ہوٹل میں تنہا تھے۔ جس کمرے میں وہ رہا وہ کمرا
نمبر217 تھا ، جو آج تک ، ہوٹل کا سب سے زیادہ مطلوب کمرہ ہے۔ پریشان کن واقعات کو
کے ایسٹس پارک میں اسٹینلے ہوٹل میں اس وقت سے ریکارڈ کیا گیا ہے جب 1911 میں ایک
گھریلو ملازمہ محترمہ الزبتھ ولسن بجلی کے طوفان کے دوران بجلی نے اس کے جسم کو
نشانہ بنایا تھاجس جگہ پر یہ واقع ہوا تھا اس جگہ کمرہ نمبر 217 ہے اور بعد میں یہ
کمرہ غیر معمولی سرگرمی کا گڑھ بن گیا۔
جیسا کہ الماری سے استری شدہ کپڑے باہر بکھرے ہوتے اور بے جان اشیا
خو د بخود ادھر سے ادھر ہو جاتیں اور کمرے کی لائٹس خو د بخود آن آف ہو جاتیں۔
اسکی چوتھی منزل پر اکثر بچوں کے قہقوں اور بھاگنے کی آوازیں سنائیں دیتیں ہیں
لیکن آج تک کوئی ناخوشگوار واقع نہیں ہوا ہے۔ وہاں کے ملازمین کا ماننا ہے کہ یہاں
پر ایسے بھوت ہیں جو کی خوشی کا ذریعہ ہیں ناکہ وہ گاہکوں کو پریشان کرتے
ہیں۔ دی شائننگ فلم اسی ہوٹل میں تنہائی میں ہونے والے عجیب و غریب واقعات
کے تجربے سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔
4-Trans-Allegheny
Lunatic Asylum
Trans-Allegheny Lunatic Asylum
ایک بار ویسٹن اسٹیٹ ہسپتال کے نام سے جانا جاتا تھا ، یہ پناہ گاہ ہزاروں افراد
جو پاگل پن کے مرض میں مبتلا تھے کی رہائش گاہ تھی ، جس کی شروعات 1864 میں ہوئی
تھی۔ سینکڑوں افراد یہاں دم توڑ گئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ جو لوگ مر گئے تھے انکی
روحیں آج بھی انکی بھٹک رہی ہیں اور لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔ خانہ جنگی کے دورمیں
اس جگہ فو جی چوکی کے طور پر استعمال کیاگیا سہولت کے اس دور میں جو فوجی اس جگہ
پر دو گھنٹے کے آرام پر ہوتے انہوں نے غیر معمولی واقعات نوٹ کئے ۔ اور جو لوگ اس
مقام پر 8 گھنٹے سے زائد کے وقت کے لئے رکے ان کی تو راتیں بھی ایڈونچر سے بھرپور
گزریں ۔
5-ولِسیکا کلہاڑا مرڈر ہاؤس
10 جون 1912 کو ای 508
سیکنڈ سینٹ پرانا وائٹ فریم ہاؤس ایک سنگین جرم کی آماہ جگہ بن گیا جب ایک سیاح
جوڑا اپنے 6 بچوں اور 2 کم سن بچوں کے ہمراہ اس رات اس گھر میں مہمان بن کر رہائش
پذیر ہوا۔ اس رات ان لوگوں کو بڑی بے رحمی اور خوفناک طریقے سے کلہاڑے کے
وار کرکے قتل کر دیا۔ قتل کے اس خوفناک واقعہ سے پورا ولیسیکا شہر لرز اٹھا۔ یہ
ایک اندھا قتل تھا جسکا آج تک پتا نہیں چلایا جاسکا۔ آج کل گھر کے مکینوں نے
کلہاڑی والے شخص بچوں کے رونے اور غیر واضح اور غیرمعمولی سرگرمیوں ہونے کے بارے
میں اطلاعات دی جاتی ہیں۔ 1994 میں ، گھر کو انڈور پلمبنگ یا بجلی کے بغیر اس کی
اصل حالت میں بحال کردیا گی۔ اس گھر کا اپر یل سے نومبر تک لیمپ لائٹ ٹور کیا
جاسکتا ہے اگر آپ اس قسم کے ڈراؤنے ایڈونچر سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔
6-Fort
Mifflin
مفلن کا قلعہ 1771 مین تعمیر کیا گیا یہ ملک کا واحد انقلابی جنگ کا
میدان ہے جو تاحال برقرار ہے۔ دریائے دلاور کے میدانوں میں دوبارہ بحال شدہ 14
عمارتیں ہیں۔ اس قلعے کو دشمنوں سے بچنے اور انکو ہرانے کے لئے تعمیر کیا گیا تھا۔
اس قلعہ میں اس وقت سے لیکر آج تک عورت کے چیخنے چلانے کی آوازیں آتی رہتی ہیں اور
وہ اتنی بلند ہوتی ہیں کہ ایک مرتبہ فلاڈیلفیا پولیس کو تفتیش کے لئے بلایا گیا۔
جنہوں نے بتایا کہ یہاں پر کوئی موجود نہ ہے ۔ مقامی ماضی کی کہانیوں میں اس قلعہ
سے ایک لاچار اور عجیب و غریب شکل کا بدصورت انسان ، اور جنگ کے دور میں اس وقت کی
وردی میں ملبوس ، عجیب وخلقت بچے اور عجیب شکلوں والے جانوروں کی چہل قدمی اور
آوازیں شامل ہیں۔
7-برطانوی
کولمبیا، وکٹوریا کا عجائب گھر
دنیا کا یہ عجو بہ گھر ایسے کام کے بارے میں مشہور جس پر کم از کم
میرا یقین کرنا تو بہت مشکل ہے اس جگہ کو ان نوبیاہتا جوڑوں کے حوالے سے مانا جاتا
ہے جو کہ مرنے کے قریب قریب ہوتے ہیں ایسا کیوں مانا جاتا اس کا جواب تاحال باقی
ہے۔ یہ میوزیم وکٹوریہ کے معروف باشن اسکوائر میں واقع برٹش کولمبیا کا میری
ٹائم میوزیم ہے۔ میوزیم کی یہ جگہ کبھی پرانے وقتوں میں شہر کی جیل اور پھانسی
دئیے جانے کا مقام ہوتا تھا۔ اس لئے اس جگہ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ جگہ
بھوت پریت کا مسکن ہے ۔ بہت سے لوگ جو اس جگہ پر جا چکے ہیں کا کہنا ہے کہ اگر آپ
میوزیم کے داخلی دروازے پر کھڑکیوں سے نظر ڈالیں تو ایک سایہ دار پتلا عجیب داڑھی
والے شخص کو سیڑھیوں سے نیچے پھسلتے ہوئے جیسے کے معزور گھسٹ گھسٹ کر چل رہا ہوتا
ہے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھوت وکٹوریہ کے بدنام زمانہ جج سر میتھیو بیل بیبی
کا بھوت سمجھا جاتا ہے جسکو آپ مزید گوگل کرسکتے ہیں۔
8-پرانی سپا غیٹی فیکڑی ،وین کوور
کہا جاتا ہے کہ یہ سپاغیٹی فیکٹری وین کور جو کہ اصل میں ایک قسم
کا ریسٹورنٹ ہے کو زیرزمیں ریلوے ٹریک کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے۔ اور ماضی میں اسی
مقام پر ایک ٹرین حادثہ میں ٹرین کنڈکٹر کی موت اسی مقام پر واقع ہونے کی معلومات
ہیں۔ یہاں پراولڈ گیس ٹاون ٹرام کو بطور بیٹھنے کے لئے استعمال کیا جارہاہے۔اور اس
میں موجود ٹیبل کی ترتیبات اور ٓوازیں اس طرح ہیں جیسے مرنے والے کی آواز ہوں۔
اسکی تصاویر کو دیکھا جا سکتا ہے ہے جو کہ 1950کے دور کی ہیں اور ریڑھ کی ہڈی میں
سنسنہاہٹ پیدا کر دیتی ہے۔ ٹرین کے ڈبوں کو اس ریسٹورنٹ میں کھانے کے کمرے میں
اییسے نمایاں کیا گیا ہے جس پر بھوتلی شخصیت کے اشارے بھی دکھائے گئے جو کہ ایسے
ظاہر ہوتے ہیں کہ یہ ٹرین کے کنڈکٹر ہیں جو کھانا سرو کرنے والی ٹرالی کے قدموں
میں کھڑے ہیں۔
9-کی ہوؤے گھر کے بھوت
کیہو ہاؤس میں قیام کرنے والے مہمانوں نے کیہو ہاؤس میں قیام کے
دوران ان کے ساتھ ہونے والے ہر طرح کے ہولناک واقعات کی اطلاع دی ہے۔ گھر میں بچوں
کے انتقال کے بعد ، یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ گھر میں بچوں کے بھوت واقعات کی سب
سے زیادہ اطلاع نہ پائی جاتی ہوں۔
کہانی یہ ہے کہ ایک دن ، مسز کہواپنے کام کاج سے گھر لوٹیں تو
انہوں نے اپنے دو بچوں کو لاپتہ پایا۔ گھبراہٹ میں ، اس نے ہر طرف دیکھا ، لیکن وہ
کہیں نہیں مل پائے۔ کچھ دنوں بعد ، گھر میں کچھ بوآنے لگی۔بو کا مظہر تلاش کرتے
کرتے وہ لو گ چمنی تک پہنچ گئے جہاں پر ایک دل دہلا دینے والا منظر اس کا منتظر
تھا وہاں پر اسے اپنے دونوں بچوں کی لاشیں ملیں جو کہ ادھر سڑ رہی تھیں۔ خو ش
قسمتی سے ایسا کھبی دوبارہ نہیں ہوا لیکن بہت سارے لوگ اس مکان میں مقیم رہے ہیں
نے بچوں کے بھوتوں کے غیر معمولی واقعات کا سامنا کیا ہے۔ ممکن ہے کہ اس مکان کے مکین
جو کچھ محسوس کررہے ہیں دراصل یہ ان بچوں کے آثار ہیں جو پتہ نہیں کیسے چمنی میں
پہنچے اور اپنی جان دے دی۔
10-کیگ مینشن ، ٹورنٹو
کیگ مینشن کیگ اسٹیک ہاؤس فرنچائز کے بہت سے مقامات میں سے ایک ہے۔
لیکن افسانوی کیگ مینشن ٹورنٹو جاریوس اسٹریٹ پر واقع ہے جو کہ کبھی صنعتکار ہارٹ
میسی اور ان کے اہل خانہ کی نجی رہائش گاہ تھا۔ میسی کی اکلوتی بیٹی جسے وہ بہت
پیار کرتا تھا کی موت اس مینشن میں واقع ہو گئی۔ اس کی موت کے بعد للیان جو کہ
میسی کی بیٹی تھی کی نوکرانیوں میں سے اس کے جانے کے غم میں اتنی غمزدہ ہو گئی کے
اس نے اپنے آپ کو پھانسی پر لٹکا لیا۔ کسی جگہ پر یہ بھی ذکر کیا جاتا ہے کہ
نوکرانی نے خود کو اس لئے قتل کیا کیوں کے اسے خوف تھا کے اسکا راز افشاء ہو جائے
گا کہ اس کے میسی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ گزشتہ برسوں مین کیگ مینشن میں جانے
لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سی مرتبہ انہوں نے ایک لڑکی جو کہ رسی سے لٹکی ہوئی
اس جگہ پر گھومتے وہئے اڑتے ہوئے دیکھا ہے جو کہ کسی بھی عام انسان کے لئے ایک
خوفناک منظر ہے۔


0 تبصرے